Dahi Bhallay دہی بھلے
Posted by Havelian.Net | Page Views: 12417Ingredients
- دہی بھلے کے لئے:
- ماش کی دال ایک کپ (White lentil 1 cup)
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)
- بیکنگ سوڈا ایک چٹکی (Baking soda 1 pinch)
- تیل تلنے کے لئے (Oil for frying)
- دہی دو کپ (Yogurt 2 cup)
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (Fresh coriander 2 tbsp)
- بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ (Roast cumin 1 tsp)
- ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا (Ginger 1/2” pcs)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- لال مرچ دو چائے کے چمچ (Red chillies 2 tsp)
- چینی دو چائے کے چمچ (Sugar 2 tsp)
- سجاوٹ کے لئے:
- اِملی کی چٹنی دو کھانے کے چمچ (Tamarind chutney 2)
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (Green coriander 2 tbsp)
Cooking Directions
-
دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ دال کو چھان کر پیس (grind) لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں۔
-
کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا (golden brown) ہونے تک تَل (fry) لیں۔
-
تمام بھلے تَل (fry) جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ (5-10) کے لئے بھگو (soak) دیں۔
-
پھر ہلکے ہاتھ سے پانی نچوڑ کر ڈِش میں رکھ لیں۔
-
ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
-
اور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاؤڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس (mix) کرلیں۔
-
ڈش میں رکھے بھلوں پر مصالحے والی دہی اتنی ڈالیں کہ بھلے چھپ جائیں۔
-
دہی بھلوں کو اِملی کی چٹنی اور ہرا دھنئے سے سجا (decorate) کر پیش کریں۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

Pakistani Fruit Custard Recipe In Urdu